Wednesday, April 20, 2011

??? ??? ??? ?? ?? ??

چلو پھر قوم بن جا یں


لٹیرا حکمراں اپنا
وطن کا خون چوسے ھے
مگر خاموش ھیں سارے

مقدر جن کا مقتل ھے
سروں پہ وہ مسلط ھیں
ھمارے دوش ھیں سارے

جو جاھل ھیں لٹیرے ھیں
وطن کے وہ وڈیرے ھیں
جو قاتل اپنے رشتوں کے
وہ تیرے ھیں نہ میرے ھیں

خدا نے یہ سزا دی ھے
ھمیں اپنے گناہوں کی
نہ نعرے کام آتے ھیں
نہ کوی وقعت ھے آھوں کی

شرم ان کو نھیں آتی
جو تقریروں میں یہ کہتے ھیں
یہ لوگوں کی حکومت ھے

مگر کب فیصلہ کوی
ہوا لوگوں کی مرضی کا
کہیں بجلی نہیں ملتی
کہیں پر بھوک پلتی ھے

امن کیسا دیا تم نے
کہ ھر سو گولی چلتی ھے

سنو اے دیس کے لوگو

بڑی عینک ھٹانے سے
یا پھر مونچھیں گھٹانے سے
کبھی کردار بھی بدلا ھے؟

تو کیوں پھر سوچ میں گم ھو
وطن بھی یہ تمھارا ھے
وطن کی آس بھی تم ھو

زرا ماضی میں جھانکیں تو
ھمیں احساس ھو شاید
کہ ھم اک قوم تھے لیکن
اب تو سبھی افراد بن بیٹھے

اے میرے لوگو
خدا کے واسطے سارے
چلو پھر قوم بن جایئں

یہ تاریخ لکھتی ھے
کے قومیں ان لٹیروں کو
جو ان کو لوٹنا چاھیں
کبھی عزت نہیں دیتیں
کچل دیتی ھیں پاوں میں


اے میرے وطن کے لوگو
چلو پھر قوم بن جایں
وطن نے یہ پکارا ھے-

Sunday, April 17, 2011

Ping testing .....its pinging

Sunday, November 28, 2010

پاکستان کونسلیٹ دبئی کی سیر

مجھ سے غلطی ہوی میرا پاسپورت واشنگ مشین میں دھل گیا- اب پاکستان کونسلیٹ جانے کی ظرورت پیش آی جس سے مشورا مانگا پتا چلا کے پاکستان کونسلیٹ والے خواری کے علاوہ کچھ نہیں دیتے- خیر 7:30 صبح کونسلیٹ کام شروع کرتا ہے لیکن مشورہ تھا کے 5 بجے پہنچ جاوں اور بلکل تھیک مشورہ تھا صبح نماز کے بعد 20 لوگ وہاں موجود تھے -

مجھے بلکل ایسا لگا شاید امریکہ کا ویزہ یہاں سے ملتا ھے - اس ایک چیز کے علاوہ لوگوں کی باقی تمام باتیں غلط ثابت ہوئیں پاکستان کونسلیٹ کے ھر فرد نے نہایت اچھا سلوک کیا اور بغیر کسی پریشانی کے میں 9 بجے فارغ ھو کر آفس واپس روانہ ھو گیا-

آپ کو بتانے کا مقصد یہ ھے کے شاید ھم فیصلہ کر کے جاتے ھیں کے پاکستان کا کوی ادارا اچھا سلوک نہیں کر سکتا اور پھر چیزوں کو اسی نظر سے دیکھنے کی کوشش کرتے ھیں - ٹھیک ھے ھم ترقی یافتہ ممالک کی طرح جدید سہولیات فراھم نھیں کر سکتے لیکن ھمیں اپنی چیزوں کہ اپنانا پرے گا اور پھر خود ان کو بہتر بھی کرنا پڑے گا کیونکہ وھاں پر جتنی بھی بد نظمی ھوئی وہ باھر لائین میں کھڑے لوگوں نے کی ادارے کی طرف سے کوی غلط قدم نہیں اٹھایا گیا -

میری اپنے تمام پاکستانی بھائیوں سے گزارش ھے کے پاکستان کو صرف اور صرف ھم خود بہتر بنا سکتے ھیں اور دوسری قوموں کے سامنے یس کا نام بہتر کر سکتے ھیں لہذا پاکستان کی عزت کرنا سیکھیں ھم عزت کریں گے تہ باقی کریں گے ھم برا کہیں گے تہ باقیوں سے اچھے کی امید کیسے رکھیں گے-

- پاکستان زندہ باد -

Tuesday, November 9, 2010

میرا پاکستان کہاں ھے؟

میرا پاکستان کہاں ھے؟

میں اس بات کو سمجھنے سے قاصر ھوں کے اِقبال کا پاکستان یا قاید کا پاکستان تو ھے لیکن میرا پاکستان کہاں ھے - میرے خیال میں جب تک ھم اس ملک کو میرا پاکستان یا اپنا پاکستان نہیں کہیں گے کوی مسلہ حل نہیں ھو سکتا-
اِقبال اور قاید نے اپنا اپنا کردار ادا کیا اور اللہ کوپیرے ھو گیے، اب پاکستان کی کل زمہ داری ھمارے کاندھوں پر ھے- اگر آج ھم نے اپنا کِردار پوری زمہ داری سے نا نبھایہ تو ھماری اولاد کو کیسا اور کِس کا پاکستان ملے گا ؟

میرے خیال میں میرے سمیت ھر فرد کو اپنی زمہ داری اپنے کاندھون پر اٹھانی چاہیے یہی اِقبال کی آواز تھی اور یہی قاید کا فرمان -

-میرا پاکستان--میرا پاکستان--میرا پاکستان-

Saturday, November 6, 2010

وہ جو کہتا ھے مجھے پاکستان سے محبت ھے

وہ جو کہتا ھے مجھے پاکستان سے محبت ھے - تو اس سے کہو کے آگے آے اور اپنی محبت کو بچا لے کیوںکے محبت کی عصمت فروشی کا تماشہ خاموشی سے نہیں دیکھا جاتا - اور جو بول نہیں سکتے وہ اپنی محبت کا واویلا مچانا بند کریں کیوں کے دلال اپنے مال سے محبت نہیں کرتا بس اس کی عصمت فروشی کا تماشا دیکھتا ھے اور اپنے نوٹ گنتا ھے

Wednesday, November 3, 2010

Internet Political Drama

A new trend is been noticed, social media that was famous for the youth exploitation for networking and friendship is now been hijacked by Politicians.

Actually it waz a good step to use this media for this purpose because its kind of direct contact with the people that was not possible in the previous political mechanism. But unfortunately results are reverse. Political forces exploit this media more then the youth rather I will say youth is now playing a very positive role in internet social media.

Tuesday, November 2, 2010

Power and Responsibility

I heard this sentence so many times from my elders and in movies but never understood the exact meaning because I never had that power that I could use with responsibility.

but now I started feeling that this keyboard and the monitor screen is my power thats given to me by the internet social media and now i need to be more responsible.

referring to Bang e Dara November 2nd, 2010 ep. I 100% agreed to Faisal Qureshi. I believe we badly need to learn how to own our things. we badly need to learn that we should not publicize our bad image to the world.